Type Here to Get Search Results !

فواد کے اشتعال انگیز بیان کا مقصد تھا عمران پر فردجرم لگے اور سزا ہو،حامد خان https://ift.tt/QHna9Ti

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے توہین عدالت کیس کی پہلی پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سینئر قانون دان حامد خان نے کہاکہ فواد اوران جیسے لوگوں کو ان کے آقائوں نے بھیجا اور ان کا مقصد پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری نے توہینِ عدالت کیس کی پہلی پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا۔حامد خان نے کہاکہ فواد نے اشتعال انگیز بیان اس لیے دیا تاکہ عمران خان پر فردِ جرم لگ جائے اور انہیں سزا بھی ہوجائے۔

The post فواد کے اشتعال انگیز بیان کا مقصد تھا عمران پر فردجرم لگے اور سزا ہو،حامد خان appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/xPilw9v

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.