اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک نمائندہ شامل ہوگا، جے آئی ٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی کو اختیار ہوگا وہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کرے، وزیراعظم ہاؤس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل ریکارڈنگ ہوئی، اس حوالے سے تحقیقات ہوں گی۔
The post وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/H1e5LYE