Type Here to Get Search Results !

محمد رضوان دوطرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے https://ift.tt/cqAnoKS

لاہور(این این آئی)انگلینڈ کے خلاف 5ویں ٹی ٹونٹی میچ کے دوران محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کسی بھی دو طرفہ ٹی ٹونٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔محمد رضوان پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک کی 5 اننگز میں 78.75کی اوسط سے

315 رنز بنا چکے ہیں۔محمد رضوان کسی بھی دو طرفہ سیریز میں 300 سے زائد رنز کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں، ان کی پانچ اننگز میں 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس سے قبل سربیا کیلیزل ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف 4 اننگز میں 284 رنز کیے تھے جبکہ جنوبی افریقی بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی 5 اننگز میں 255 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز کپتان بابر اعظم نے بنائے تھے، انہوں نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف 4 اننگز میں 210 رنز اسکور کیے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بابراعظم نے 5 اننگز میں 194 رنز بنالیے ہیں، یوں وہ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر انگلش پلیئر ہیری بروک ہیں، جنہوں نے 192 رنز اسکور کیے ہیں۔  دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں اپنا ڈیبیو کرنے والے آل رانڈر عامر جمال کی تعریف کردی۔دوسری اننگز کے آخری اوور میں عامر جمال کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 5 رنز سے شکست دے دی۔اس فتح کے ساتھ ہی 7 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2-3 کی برتری حاصل ہوگئی۔فاسٹ بولر حسن علی نے میچ میں عامر جمال کی بولنگ کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔حسن علی نے کہا کہ عامر جمال نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکی۔

The post محمد رضوان دوطرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/OyuXCEw

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.