اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابراعظم نے 66 گیندوں کا سامنا کیا اور 110 رنز بنائے ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ اس سے قبل بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی، بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران 8 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرکے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، بابراعظم نے 218 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، بابراعظم ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے بعد دوسرے تیز ترین بیٹر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے 243 اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
The post کم ترین اننگز میں 8 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز، بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/pbxCg2n