واشنگٹن(این این آئی)ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ چیٹ جی بی ٹی کے مقابل ٹروتھ جی بی ٹی متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور راکٹ سائنس کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے یہ اعلان
ممتاز ٹی وی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی بتا دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چیٹ جی بی ٹی کو 2022 کے اختتام پر متعارف کرایا گیا تھا جس کے فوری بعد وہ نیٹ پر بے پناہ مقبولیت حاصل کر گیا، جوابا گوگل نے بھی بارڈ متعارف کرا کر دیا جب کہ اب ٹروتھ جی بی ٹی کے آنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چیٹ جی بی ٹی نامی ایپلی کیشن اور ویب پیج ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر انسان کو اس کے ہر سوال کا جواب لازمی دیا جاتا ہے یعنی کوئی شخص اگر کچھ بھی لکھے تو اس کو کسی نہ کسی انداز میں جواب ملتا ہے۔ایلون مسک نے اپنے انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ ان کا پلیٹ فارم سچائی کو سامنے لائے گا اور چیٹ جی بی ٹی کی طرح ناقص و غلط معلومات فراہم نہیں کرے گا۔ انہوں نے چیٹ جی بی ٹی کی کمپنی سمیت گوگل کے شریک بانی لیری پیج پر بھی سخت تنقید کی۔
The post ایلون مسک کا ٹروتھ جی بی ٹی متعارف کرانیکا اعلان appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/wMdmG2z