Type Here to Get Search Results !

افغانستان میں بھی چاند نظر آ گیا https://ift.tt/8lVYSGe

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمعہ کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا، دوسری جانب پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے اور ملک بھر میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے بعد کیا گیا، زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں منعقد ہوئے۔ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند کی رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے لیکن کچھ علاقوں میں ابر آلود ہے، کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، اس لیے ملک بھر میں عیدالفطر ہفتہ کو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یکم شوال 1444 ہجری، 22 اپریل کو ہوگی۔رویت ہلال کمیٹی کے اس اعلان کے کچھ دیر بعد وزارت مذہبی امور نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماہ شوال 1444 ہجری ہفتہ کے روز سے شروع ہوگا۔پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی پوپلزئی نے بھی 22 اپریل کو عید منانے کا اعلان کردیا۔پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں مفتی پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، 22 اپریل بروز ہفتہ عید الفطر ہوگی۔قبل ازیں محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش کرتے ہوئے کہا کہ

20 اپریل 2023 کی شام یعنی 29 رمضان المبارک 1444 ہجری کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ موسمیاتی ریکارڈ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم صاف/جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جہاں عیدالفطر جمعے (21 اپریل) کو ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں شوال کے چاند نظر آنے کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ عیدالفطر جمعہ 21 اپریل سے شروع ہو گی۔متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد عیدالفطر کل (جمعے) کو ہوگی۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جہاں جمعہ کو عید منائی جائے گی جبکہ تعلیمی ادارے اور دیگر دفاتر 24 اپریل کو کھولے جائیں گے تاہم اومان میں عیدالفطر 22 اپریل (ہفتہ) کو منائی جائے گی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اومان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے عیدالفطر 22 اپریل کو کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اسی طرح بھارت میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کے بعد عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔جنوب مشرقی ایشیا اور آسٹریلیا کے سات ممالک بشمول آسٹریلیا، انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور، سلطنت برونائی، اور تھائی لینڈ نے کہا ہے کہ عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلکیات مرکز نے کہا ساتوں ممالک میں حکام چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں کر سکے جس کی وجہ سے عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

The post افغانستان میں بھی چاند نظر آ گیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/nGkJIx0

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.