Type Here to Get Search Results !

مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو حادثہ، ملزم ڈرائیور عدالت پیش، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور https://ift.tt/YlSu6aA

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ۔اتوار کو ملزم راؤ گل خان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا، وکیل ملزم فہیم حیدر اور

تھانہ سیکرٹریٹ کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے عدالت سے ڈرائیور کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم وفاقی وزیر کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا، ملزم راؤ گل خان کے دو ساتھی شدید زخمی ہیں اور پولی کلینک میں زیر علاج ہیں، ڈرائیور کے دیگر دو ساتھی جائے وقوعہ سے گزشتہ رات فرار ہو گئے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کا ڈرگ ٹیسٹ اور فرار ہونے والے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تفتیش باقی ہے، معاملہ حساس نوعیت کا ہے اور تحقیقات کیلئے مناسب تفتیش کیلئے وقت درکار ہے، عدالت نے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

The post مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو حادثہ، ملزم ڈرائیور عدالت پیش، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/wJUD6hN

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.