لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ پر بادل برسنے کو تیار ہو گئے، محکمہ موسمیات نے 4اور 5نومبر کو بارشوں ک پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے بالاء علاقوں میں بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اسلام آباد میں چار نومبر جمعہ کی شام رات سے بادل برس سکتے ہیں، خطہ پوٹھوہار سمیت بالاء پنجاب میں بھی بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان ،کشمیر، خیبرپختونخوا کے اکثر مقامات پر تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران بلند پہاڑوں پر ہلک برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدان علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
The post پی ٹی آئی کے آزادی مارچ پر بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/1ei8kTs